پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں (کل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت او ر ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ کے خلاف متفقہ مذمتی قرار دادمنظور کی جائے گی

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس (کل) جمعرات کو دوبارہ ہو گا ، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی جس کی ایوان منظوری دیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے دوبارہ سپیکرایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا ۔

جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی اور اس کی متفقہ منظوری دی جائیگی ۔گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈروں نے تقاریر کی تھیں جب کہ آج ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے تقاریر کی جائیں گی