گلیات میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی، پرویز خٹک

گلیات میں ہسپتالوں کی زمین کے ساتھ سرکاری اراضی کا ریکارڈ نکالیں اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے مشورے پر گلیات میں ایک میڈیکل کالج کے قیام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ صحت کے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، وزیرصحت شاہرام خان ترکئی ، قائمقام چیف سیکرٹری اعظم خان ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلیات میں ہسپتالوں کی زمین کے ساتھ سرکاری اراضی کا ریکارڈ نکالیں اور قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں لوگوں اور سیاح کو سہولیات دیں ۔ وزیراعلیٰ نے گلیات میں اعلیٰ کلاس کا میڈیکل کالج ہونا چاہیئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہسپتالوں کو جدید طرز پر ترقی دے رہے ہیں ۔ہیلتھ کیئر کمیشن کو توسیع دی ، صحت انصاف کا رڈ کا اجراء اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر سروسز بھی بہتر کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اقدامات کے نتائج نظر آنا چاہیئے ۔عمران خان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نظام کو مضبوط بنائیں اس کے بغیر وسائل ضائع ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سٹیٹس کو کو توڑنا ہے کیونکہ وسائل عوام کی فلاح کیلئے ہیں کسی خاص طبقے کیلئے نہیں ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ صوبے کے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈز مضبوط ہونے چاہئیں ہسپتال خود بخود بہتر چلنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں کو سہولیات ملنا شروع ہو گئیں ہیں مگر سسٹم کا مضبوط ہونا ضروری ہے تاکہ خدمات کا یہ سلسلہ جاری رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :