جماعت اسلامی خواتین کا آسیہ اندرابی کی گرفتاری کی شدید مذمت

بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں اسلامیان کشمیر کا جذبہ حریت سرد نہیں کرسکتا، آزادی کی صبح جلد طلوع ہونے کو ہے، دردانہ صدیقی

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس گھناؤنے اور ظالمانہ قدم سے نام نہاد سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان یہ بات جان لے کہ اس طرح کے اوچھے ہتھنکڈے اختیار کر کے وہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتا، مظلوم کشمیری اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان جہاد میں نکلے ہیں اور ان کی جدوجہد سے آزادی کا سورج جلد طلوع ہوکر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :