وزیر اعظم نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کا بھرپور اعادہ کیا۔ سینیٹر نہال ہاشمی

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:54

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے لیڈر سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کا بھرپور اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے رہے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت پر یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اپنی خود مختاری کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :