پہلی بار مسئلہ کشمیر پر ایک بڑی سیاسی جماعت نے بائیکاٹ کیا،طلال چودھری

ہماری بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت کشمیر 15 سال بعد ہارٹ ایشو بنا،رہنما مسلم لیگ (ن) کی نجی ٹی پروگرام میں گفجگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ(ن) کے راہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ 1947 کے بعد پہلی بار مسئلہ کشمیر پر ایک بڑی سیاسی جماعت نے بائیکاٹ کیا ہماری بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت کشمیر 15 سال بعد ہارٹ ایشو بنا یہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے عمران خان صاحب کو کہیں سے جواب آیا پیغام آیا کہ پہلے اے پی سی میں شرکت کی اور پھر مشترکہ سیشن سے بائیکاٹ کیا پاکستان تحریک انصاف کو ایک دن وزیر اعظم منظور تھا اور پھر ایک دن بعد نامنظور ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہتر پالیسی کی بدولت مقبوضہ کشمیر پندرہ سال بعد ہارٹ ایشو بنا ہے لیکن تاریخ میں پہلی بار کسی بڑی سیاسی جماعت نے اس معاملے پر بائیکاٹ کیا ان کے تمام پارٹی کے لوگوں نے بھی مخالفت کی لیکن ایک مسکرانے والے شخص کے مشورے سے پارٹی کا فیصلہ تبدیل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سیشن کا مقصد گائیڈ لائن دینا ہے تاکہ ہم آنے والے تمام چیلنجوں کے لئے تیار رہیں مشترکہ سیشن پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ ہم پاکستان کی سالمیت پر ایک قوم ہے ۔