Live Updates

متحدہ اپوزیشن بھی حکومت سے مطالبات منوا سکتی ہے،قمر زمان کائرہ

عمران خان کے فیصلوں نے ان کی جماعت کو نقصان پہنچایا، کشمیر خارجہ پالیسی سے نہیں کشمیریوں کی جدوجہد اور خون سے ہاٹ ایشو بنا ہے، وزیراعظم کے احتساب کی بات درست ہے استعفے کی حمایت نہیں کرتے،رہنما پیپلز پارٹی کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بھی حکومت سے اپنے مطالبات منوا سکتی ہے۔ عمران خان کے بعض فیصلوں نے ان کی جماعت کو نقصان پہنچایا کشمیر خارجہ پالیسی کی وجہ سے نہیں کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کے خون کی وجہ سے ہاٹ ایشو بنا ہے وزیراعظم کے احتساب کی بات درست ہے استعفے کی حمایت نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ عمران خان کا اپنا ہے اس کی کوئی سپورٹ نہیں کررہا ان کے دوسرے مطالبے وزیراعظم کے احتساب پر ہم ان کے ساتھ ہیں اور یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بہت سے معاملات میں ریک ایکشن ان کے اپنے لئے نقصان دہ رہا ہے سمجھ نہیں آتی عمران خان نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیسیوں دفعہ اپنے فیصلے کیے قوم نے انکی رائے کا ساتھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ جب تک ساری اپوزیشن اکٹھی ہوکر نہیں چلے گی حکومت احتساب یا ٹی او آر اور انکوائری کو نہیں مانے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کا مسئلہ دنیا میں اجاگر ہونے میں خارجہ پالیسی کا کوئی کردار نہیں یہ مسئلہ کشمیریوں کی جدوجہد اور انکی قربانیوں کی وجہ سے اجاگر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پارلیمان میں آئے اور اپنی بات کرے مسلم لیگ ن بتائے عمران خان کو پیغام کون دیتا ہے ،قوم کو بتائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات