بھارت عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، بھارتی جنگی جنون سے صرف یہ خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہوگی ، عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کرنے کے لئے پاکستان کو ایڑی چوٹی کا زورلگانا ہوگا، حکومت کشمیر کے حوالے سے جامع اور مضبوط پالیسی مرتب کرے ، کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا اور متحد ہیں

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بڑھا رہا ہے ، بھارتی جنگی جنون سے صرف یہ خطہ نہیں پوری دنیا متاثر ہوگی ، عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو بے نقاب کرنے کے لئے پاکستان کو ایڑھی چوٹی کا زورلگانا ہوگا، حکومت کشمیر کے حوالے سے جامع اور مضبوط پالیسی مرتب کرے ، کشمیر کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا اور متحد ہیں ، انتہائی اہمیت کے حامل معاملے پر بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر شرکت کرنی چاہیے تھی جو ممکن نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر بحث میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بے شمار مسائل ہوسکتے ہیں مگر ان میں کچھ قومی مسائل ایسے ہوتے ہیں جو انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ، ان مسائل کے حوالے سے کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ ان کے حل کیلئے مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے تو پوری قوم کے نمائندوں کو اس ایوان میں موجود ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ 20کروڑ عوام کا کوء نمائندہ فورم ہے تو وہ یہ پارلیمان ہے ، ہمیں آج مضبوط پیغام سرحد کے اس پار بھیجنا ہے گزشتہ تین ماہ میں ظلم وبربریت کی داستان مقبوضہ کشمیر میں شروع کی گئی ہے ، بھارت نے اپنے مظالم کو چھپانے اور ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے ، ابھی تک 100سے زائد نہتے کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کشمیریوں کو زخمی کیا جا چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے معامے سے توجہ ہٹانے کے لئے پانی کی دہشت گردی شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں پر مظالم کو ہمیں بے نقاب کرنے کے لئے ایرھی چوٹی کا زورلگانا ہو گا، ہمیں قراردادوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر قوم یکجا ہے ، اب اس یکجہتی کو کوئی روک نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کشمیر پر ایک نئی پالیسی مرتب کرے۔

ہمیں مضبوط ،موثر اور طویل المعیاد کشمیر پالیسی مرتب دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ باھرت کا جنگی جنون خطے میں جنگی ماحول بنا رہا ہے اس سے صرف یہ خطہ نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی، ہمیں یہ مقدمہ عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر کے معاملے پر اپنی تمام سیاسی مخالفتوں کو بھولنا ہو گا، ہمیں کسی مسیحا کا انتظار نہیں کرنا چاہیے ، ہمارے اتحادکو داخلی معاملات پر اتفاق پیدا کرنا ہو گا اور یہ پیغام دینا ہو گا کہ اگر ہمارے گھر میں کچھ ہوا تو کسی اور کا گھر بھی سلامت نہیں رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی تمام اکائیوں کو بھی برابر کے حقوق دینا ہوں گے ، ہم معیشت کے بڑے اہداف پر خوشی کا اظہار کریں گے تو یہ گاڑی زیادہ آگے چلنے والی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسائے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہونے چاہیے جن پر پمارے ان کے ساتھ اختلافات میں ان کو حل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد ہونا چاہیے ۔

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی قائم کی جائے جو داخلی ، خارجی سلامتی پر نظر رکھے ۔پارلیمان کی اونرشپ ہوگی تو پورے ملک اور کی اونر شپ ہوں گی ۔ فاروق ستار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور کو قائم رکھتے ہوئے قومی سلامتی پر ایک قومی ایجنڈا تشکیل دیں ، ہمیں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا مگر ہمیں آج تک اس کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ …