ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلعہ بازی کھا کر نیچے جا گرے ،ایوان کے عملے نے سنبھالا دیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:44

ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلعہ بازی کھا کر نیچے جا گرے ،ایوان کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلعہ بازی کھا کر نیچے گر گئے ،ایوان کے عملے نے ایاز سومرو کو سہارا دیتے ہوئے اٹھایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کے حوالے سے تقاریر کی گئیں اس دوران پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کرسی پر جھولتے ہوئے قلعہ بازی کھا کر گر گئے،آخری نشست پر ہونے کی وجہ سے وہ زخمی ہونے سے بچ گئے جس پر ایوان میں موجود سٹاف نے آگے بڑھ کر ایاز سومرو کو اٹھایا