ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ، شہری نے پھاٹک پارکرتے کار پٹری میں پھنسا دی

ٹرین کو آتا دیکھ کر کار کو پٹری پر چھوڑ کرجان بچانے کیلئے بھاگ نکلا، کارتباہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) گولڑہ ریلوے سٹیشن پر ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی ،ایک شہری نے پھاٹک کراس کرتے ہوئے اپنی کار پٹری میں پھنسا دی اور ٹرین آنے سے چند منٹ قبل کار کو پٹری پر چھوڑ کر بھاگ گیا ، ٹرین نے کار کو کچل ڈالا،تفصیلات کے مطابق کار کے کم عمر ڈرائیورکی غلطی کی وجہ سے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچی۔

(جاری ہے)

ڈرائیورکی غلطی کے باعث کار ریلوے پٹڑی میں پھنس گئی،ٹرین آنے سے چند منٹ پہلے کم سن ڈرائیورگاڑی سے نکل کربھاگ گیا،کار ٹرین کی زدمیں آکر تباہ ہوگئی،ٹرین ڈرائیورنے مشکل سے گاڑی پر قابوپایا،حادثہ گولڑہ ریلوے سٹیشن سے چند منٹ کے فاصلے پر واقعہ جودہ پھاٹک پر پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :