پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کروڑوں کی کرپشن پر چیرمین کمیٹی کا شدید اظہار برہمی کمیٹی کا 60میں تحقیقات اور رقم ریکور کرنے کا حکم جاری
بدھ 5 اکتوبر 2016 21:59
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کروڑوں کی کرپشن پر چیرمین کمیٹی کا شدید اظہار برہمی، 60میں تحقیقات اور رقم ریکور کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں چیرمین میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، وحید ڈوگر، وارث کلو ، میاں رفیق ، سپیشل سیکرٹری ٹو ورکس اینڈ کمیونیکیشن اور چیف انجینئر نے شرکت کی۔
اس موقع پر حسنین کورٹیکس لمیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے ٹیکہ جات میں9کروڑ85لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جس پر چیرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ اب تک ذمہ داروں کیخلاف کیا تحقیقات کی گئی ہیں؟ جواب نفی میں آیا تو چیرمین کمیٹی میاں محمود الر شید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملکی دولت اور وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، کمیٹی میں حکام آ جاتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی عذر پیش کرکے جان چھڑ ا لیتے ہیں، آئندہ کسی قسم کا کوئی عذر نہیں مانا جائے گا کمیٹی کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقات کی جائیں اور 60روز میں رقم ریکور کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.