فیصل آباد میں ڈینگی نے مزید 2شکار کر لیے ‘وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

محکمہ صحت کی کا روا ئیاں صرف کا غذ ات کی حد تک محدودمتا ثرہمریضوں کی تعداد 22ہو گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:51

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) فیصل آباد میں ڈینگی نے مزید 2شکار کر لیے وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا محکمہ صحت کی کا روا ئیاں صرف کا غذ ات کی حد تک محدود تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد اور گردو نواح میں سر چڑ کر بو لنے لگا الا ئیڈ ہسپتال میں زیر علاج مزید 2مریضوں میں ڈینگی وا ئر ئس کی تصدیق سر سید ٹاؤ ن کا رہا ئشی 22سالہ قا سم علیاور واپڈا سٹی کا رہا ئشی 11سالہ فیصل گز شتہ کئی دنوں سے الا ئیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے گز شتہ روز دونوں مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی متاثرہ مریضوں کو ائسو لیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں ڈینگی کی بڑ ھتی ہو ئی وارداتوں کا نوٹس لے لیا محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی فوری طور پر ٹیمیں متاثرہ مر یضوں کے آبا ئی علاقوں کو میں ڈینگی سپرے کے لیے بھجوادیرواں سال ڈینگی سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد 22ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :