نیب کی کارکردگی میں گذشتہ ایک سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے،ڈی جیز کانفرنس میں پیشہ ورانہ،انتظامی اور قانونی مسائل پر تفصیلی غور کرکے حل تلاش کیا گیا ہے،کانفرنس نیب کے کام کی مانیٹرنگ کا ذریعہ ثابت ہوئی ،پیشہ وارانہ کام کو آگے بڑھانے میں کانفرنس کی سفارشات سے بھرپور رہنمائی ملے گی

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کا نیب ڈی جیز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی میں گذشتہ ایک سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے،ڈی جیز کانفرنس میں پیشہ وارانہ،انتظامی اور قانونی مسائل پر تفصیلی غور کرتے ہوئے ان کا حل تلاش کیا گیا ہے،کانفرنس نیب کے کام کی مانیٹرنگ کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے،پیشہ وارانہ کام کو آگے بڑھانے میں کانفرنس کی سفارشات سے بھرپور رہنمائی ملے گی اور کام میں مزید نکھار آئے گا۔

بدھ کو نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والی نیب کے ڈی جیز کی تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ،کانفرنس کی صدارت چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری نے کی۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ نیب کے ریجنل ڈی جیز کی کانفرنس سالانہ منعقد کی جاتی ہے،جس میں گذشتہ سال سے لے کر ابھی تک تمام پیشہ وارانہ انتظامی اور قانونی مسائل کا حل تلاش کیا گیا ہے،جہاں مزید ترامیم کی اور بہتری کی ضرورت ہے،اس کانفرنس میں تمام امور زیر بحث آئے ہیں،مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ کانفرنس میں تمام موضو ع پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی گذشتہ ایک سال کے اندر بہتر ہوئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق کرپشن کیسوں میں سزا دلوانے کی شرح 76فیصد ہے جو گذشتہ سالوں میں سب سے زیادہ ہے،شکایت سے لے کر ریفرنس دائر ہونے تک کے امور کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے،جن ریجنز میں نکھار آیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تعریف کی گئی ہے۔جن ریجنز میں کام میں بہتری کی ضرورت ہے ان کی رہنمائی کی گئی ہے،کانفرنس نیب کے کام کی مانیٹرنگ کا ذریعہ ثابت ہوئی ہے،پیشہ وارانہ کام کو آگے بڑھانے میں کانفرنس کی سفارشات سے بھرپور رہنمائی ملے گی او ر ادارہ اپنے کام کو بہتر طریقے سے مزید آگے بڑھا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :