چوہدری نثار کی خورشید شاہ سے ناراضگی ختم نہ ہو سکی ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی تقریر سے قبل اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ناراضگی ختم نہ ہو سکی ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ صاحب کی تقریر سے قبل اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خورشید شاہ نے ایک لمبا خطاب کیا تاہم وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جن کی آج کل خورشید شاہ سے کچھ ناراضگی چل رہی ہے ان کے ایوان میں خطاب سے قبل ہی اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے جس سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری علی خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان اختلافات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ …