پانچ بچوں کی ماں کو محلے دار نے زبردستی اغواکر کے ہوس کا نشانہ بناڈلا‘خاتون موقع پاکر والدین کے گھر پہنچ گئی ‘کئی ماہ بعد ملزم کی والدہ بیٹے سے شادی کا چکمہ دے کر واپس بورے والا لے آئی

مغویہ بذریعہ پنچایت اپنے خاوند کے گھر چلی گئی ‘ملزمان کی سنگین نتائج کی دھمکیاں ایڈیشنل سیشن جج وجسٹس آف پیس نوید خالق نے مقامی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:41

بورے والا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پانچ بچوں کی ماں کو محلے دار نے زبردستی اغواکر کے کئی ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بنایا حاملہ ہونے پر خاتون موقع پاکر لاہور سے اپنے والدین کے گھر پہنچ گئی کئی ماہ بعد ملزم کی والدہ اسے اپنے بیٹے سے شادی کا چکمہ دے کر واپس بورے والا لے آئی مغویہ بذریعہ پنچایت اپنے خاوند کے گھر چلی گئی ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ایڈیشنل سیشن جج وجسٹس آف پیس نوید خالق نے مقامی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق گلی 10یوسف آباد کی رہائشی مسماۃ مختاراں بی بی زوجہ محمد رمضان رحمانی نے اپنے کونسل ملک ارشاد احمد ایڈوکیٹ کے ذریعہ فاضل عدالت میں دائر رٹ پٹیشن میں بتایاکہ وہ شادی شدہ پانچ بچوں کی ماں اور پردہ دار خاتون ہے 24اکتوبر 2015کو وہ دن کے وقت سودا سلف لینے بازار گئی ہوئی تھی کہ اچانک ایک کارمیں سوار ملزمان رزاق رحمانی سکنہ یوسف آباد اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ وہاں آگیا اور زبردستی گاڑی میں بٹھاکر نامعلوم مقام پر لے جاکر زنابالجبرکرتارہا اور برہنہ ویڈیو بھی بناتا رہا اس دوران وہ حاملہ ہوگئی پانچ روز بعد وہ موقع پر کر اپنے والدین کے گھر رحیم یارخان چلی گئی اورانہیں واقعہ بتایاکچھ دن بعد ملزم کی والدہ خورشیدہ بی بی اور بھائی امانت علی وہاں آگئے اورمنت سماجت کی کہ ہمارے لڑکے کی وجہ سے تمہاری کی بیٹی کی حالت خراب ہوئی ہے ہم اس کی زندگی بربادنہ ہونے دیں گے اور اس کے شوہر سے طلاق دلواکر اپنے بیٹے رزاق سے نکاح پڑھواکر اپنی بیٹی اور بہو بنالیں گے ملزمان اسے اپنے گھربورے والا لانے کی بجائے چک 463ای بی میں واقع ایک بھٹہ کے کواٹرمیں لے گئے اوروہاں رکھا جب رزاق کی نطفہ سے بیٹی کی پیدائش ہوگئی توملزمان نے کہا کہ ہم تمہاری بیٹی کو قتل کردیں گے کیونکہ اس کی وجہ سے ساری عمر ہماری بدنامی ہوگی مغویہ نے فاخل عدالت سے استدعاکی کہ اسے اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیاجائے میری زندگی برباد کرنے والے ملزم رزاق کے خلاف مقدمہ درج کر کے میری نومولود بچی کا ڈ ی این اے ٹیسٹ کروایا جائے فاضل عدالت نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :