ملتان،تاجروں کا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ، نریندر مودی کا پتلا نذر آتش

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:38

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے زیراہتمام کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف گلگشت کالونی کے علاقہ گردیزی مارکیٹ میں بھارتی حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور بھارتی حکمرانوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان انجمن ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اﷲ نے کی جبکہ اس موقع پر نوید ظفر ، ارشد رضا، اعظم علی،یعقوب شیرا، خالد ،عاصم ، خادم، ندیم ،حمزہ، رشید ، پرویز ، سلمان الحق ، جاوید ، افضل ، ناصر ، مسعود ،اسلم ، فرحان ودیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکمران کا سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی دنیا بھر کی افواج سے بہادر فوج ہے اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔