پی پی ورکرز کے مرکزی صدر صفدر عباسی نے حیدرآباد ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کردیا

سلیم جسکانی حیدرآباد ڈویژن کے کوآرڈنیٹر ،سید عماد شاہ حیدرآباد سٹی کے کوآرڈنیٹر ہونگے

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی قیادت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ سندھ بھر میں آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیا جائے اور اپوزیشن سمیت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو ٹف ٹائم دینے کے فیصلہ کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کراچی ڈویژن کی تنظیم کے اعلان کے بعد حیدرآباد ڈویژن کے عہدیداروں کا بھی اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق سلیم جسکانی کو حیدرآباد ڈویژن کا کوآرڈینیٹر جبکہ سید عماد شاہ حیدرآباد سٹی کے کوآرڈینیٹر ہونگے۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر حیدرآباد ڈویژن انیس ابڑو کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کوآرڈینیٹر ضلع حیدرآباد ملوک شاہ کو بنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر ضلع حیدرآباد غلام حسین لغاری ہونگے۔ ڈاکٹر صفدر عباسی کے قریبی حلقوں کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے عہدیداروں کا بھی اکتوبر کے ماہ میں اعلان کردیا جائے گا جس کے بعد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کی تنظیم کا اعلان متوقع ہے ۔