عوام کو پانی نہیں مل رہا،ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پر پانی خریدنے پر مجبور کیا جارہاہے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی

بدھ 5 اکتوبر 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن ، قصبہ کالونی ،سرجانی بلدیہ دیگر علاقوں میں پانی کے شدید بحران پر ردعمل کا اظہار کیاہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اورعوام کو پانی جیسی نعمت سے محروم کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانی کے بحران کے باعث شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، عوام کو پانی نہیں مل رہا ہے اور دوسری طرف ٹینکر مافیا سے عوام کو مہنگے داموں پر پانی خریدنے پر مجبور کیا جارہاہے جس سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوئی گئی ہے جوکہ اانتہائی افسوسناک امیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ نااہل انتظامیہ شہریوں کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

ارکان سندھ اسمبلی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، صو بائی وزیر بلدیات جام خان شورو سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران کو نوٹس لیا جائے ، اس میں ملوث واٹربورڈ کے نااہل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر میں چلنے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :