مولانا فضل الرحمان کے گھر پر حملہ کرنیو الا دہشت گرفتار
گرفتاری پر بلوچستان حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے انعام تھا،تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) جنرل بس سٹینڈ حاجی کیمپ کے قریب سے دستی بموں سمیت گرفتار ہونیوالے دہشت گرد جواد اکرم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جس کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے ۔
(جاری ہے)
گرفتار دہشت گرد نے ابتدائی تفتیش کے دوران سال 2007میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر راکٹ حملہ کرنے سمیت اہل تشیع کے متعددجلوسوں پر بم حملے کرنے کا انکشاف کیا ہے محکمہ انسداد دہشت گرد ی پشاور کے مطابق منگل کے روز جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے ایک دہشت گرد جواد اکرم ولدمحمد اکرم ساکن محلہ اندھیر کوٹ پہاڑپور ڈیرہ اسماعیل خان کو دستی بموں سمیت گرفتار کیا گیا تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور فرقہ ورانہ دہشت گردی میں سرکردہ ادا کرتا رہا ہے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم جواد نے ابتدائی تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں جن کے مطابق گرفتار دہشت گرد جواد سال 2007میں مولانا فضل الرحمن کے گھر پر راکٹ حملہ، سال 2012میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع کے جلوسوں پر بموں سے حملہ کرنے، سال 2012میں ڈی پی او آفس ڈیرہ اسماعیل خان پر 2 خودکش حملے کرنے، سال 2012میں ڈی ایس پی پر خودکش حملہ اور تھانہ کلاچی ڈھیرہ اسماعیل خان پر حملہ کرنے میں ملوث رہا ہے سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد جواد کی گرفتاری پر صوبائی حکومت کی جانب سے 10لاکھ روپے انعام مقرر ہے اور محرم الحرام کے دوران پشاورسے اس کی گرفتاری ان کی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ تباہی پھیلانے کی غرض سے آیا تھا تاہم اس کی یہاں موجودگی کے مزید اغراض و مقاصد معلوم کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.