Live Updates

قومی مفادات پرقوم تقسیم کرکے عمران خان میرجعفرکاکردار اداکررہے ہیں،انجینئر امیر مقام

مظلوم ،معصوم کشمیریوں کے حق ،بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے عمران نے پاکستان ،کشمیر دشمنوں کوخوش کیاہے ثابت ہوگیاوزارت عظمیٰ کے غم میں پاگل شخص ملک کی کسی صورت قیادت کااہل نہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:48

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی مفادات پرقوم تقسیم کرکے عمران خان میرجعفرکاکردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم اورمعصوم کشمیریوں کے حق اوربھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس کی بائیکاٹ سے عمران خان نے پاکستان اورکشمیریوں کے دشمنوں کوخوش کیاہے،یہ ثابت ہوگیاہے کہ وزارت عظمیٰ کے غم میں پاگل شخص واحداسلامی جمہوری ملک کی کسی صورت قیادت کااہل نہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اختلاف رائے میں کوئی حرج نہیں یہ جمہوریت کاحصہ وحسن ہے لیکن قومی مفادات پرقوم کوتقسیم کرنا جرم اورغداری کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے کے رنج میں اپناذہنی توازن کھوچکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈرنہ بنانے پروہ حزب اختلاف سے بھی ناراض ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیرکے معاملے پروہ منفی رویے سے سیاست کے گیارہویں کھلاڑی بھی نہیں رہے،شاید آزادکشمیرمیں سیاسی ناکامی نے انہیں دلبرداشتہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے سیاست کابائیکاٹ کریں اوراس کے اس رویے کی شدیدمذمت کرے تاکہ آئندہ وہ پاکستان اورکشمیرکے دشمنوں کوخوش کرنیوالی کسی بھی حماقت سے باز رہیں۔امیرمقام نے کہاکہ عمران خان کادوہرامعیارقابل مذمت ہے ایک طرف وہ توپرائم منسٹرہاؤس کیAPCاجلاس میں شاہ محمودقریشی کوبھیج کر نوازشریف صاحب کی تعریف بھی کرتے ہیں،دوسری طرف پی ایم ہاؤس میں وزیراعلیٰ خٹک بھی موجودہوتے ہیں جبکہ خان صاحب پارلیمنٹ جاناگوارانہیں سمجھے جوانکی دوہرے معیارکاواضح ثبوت ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات