وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ٗ صوبے میں سلامتی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر گفتگو

وزیر داخلہ پشاور میں گورنر کیساتھ صوبے سے متعلق سلامتی ،نیشنل ایکشن پلان کے امور پر تبادلہ خیال کیلئے جلد صوبے کا دورہ کرینگے ٗاتفاق

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مجموعی صورتحال بالخصوص صوبے میں سلامتی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، افغان مہاجرین کے مسئلے اور فاٹا کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں اور ان پر جلد عملدرآمد کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ وزیر داخلہ پشاور میں گورنر کے ساتھ صوبے سے متعلق سلامتی اور نیشنل ایکشن پلان کے امور پر تبادلہ خیال کیلئے جلد صوبے کا دورہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :