مستقبل میں وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا،نواز شریف پانامہ لیکس پر جیل میں ہونگے،بلاول بھٹو
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا، وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کی سزا میں بہت جلد جیل میں ہوں گے ،پارلیمنٹ اور سینیٹ نواز شریف کی جاگیر نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے اے پی سی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے کہنے پر بلائی ہے ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہم کشمیر کی پالیسی پر سیاست نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے اجلاس میں وزیراعظم کو کچھ تجاویز دیں لوگ اقتصادی راہداری پر اعتراضات کررہے ہیں۔(جاری ہے)
سی پیک سابق صدر زرداری کا وژن تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہماری پارلیمنٹ اس قابل ہے کہ ہم کرپٹ لوگوں کو کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اے پی سی میں وزیراعظم سے کہا کہ ہم قومی اتحاد چاہتے ہیں آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں صرف پنجاب کے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھارت بیک فٹ پر ہے اگر ہمارا وزیر خارجہ ہوتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ وزیر اعظم کی جاگیر نہیں ہیں 2018 ء میں اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا اور نواز شریف پانامہ لیکس کی سزا میں جیل میں ہوں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.