پاکپتن ،حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے سا لانہ عرس مُبارک کی 15روزہ تقریبات میں محفل سماع میں نامور قوالوں نے سماں باندھ دیا

زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری، زائرین کو رہائش کا انتظام نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:35

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے سا لانہ عرس مُبارک کی 15روزہ تقریبا ت کے آٹھویں روز کے موقع پر روائتی رسومات جاری محفل سماع میں نامور قوالوں نے سماں باندھ دیا زائرین کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری زائرین کو رہائش کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے سا لانہ عرس مُبارک کی پندری روزہ تقریبات چھٹے روز میں داخل ہو چکی ہیں سجادہ نشین دربار عالیہ دیوان مودود مسعود چشتی نے دربار عالیہ پر زائرین میں روائتی تبرک پسی ہوئی چینی اور شربت کی ڈولیاں تقسیم کیں اس موقع پر دربار شریف میں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی دربار عالیہ پر رات گئے تک نامور قوالوں نے سماع باندھ دیا عرس کے موقع پر ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے زائرین کو رہائش کا بندو بست نہ ہونے اور کرایہ پر مکان نے ملنے سے رات ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ دربار کے اطراف ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں اور اشیاء کی فروخت بھی جاری ہے جس سے زائرین مضر صحت اشیاء کی گروخت پر گلے شکوے کرتے دکھائی دیتے ہیں عظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے سا لانہ عرس مُبارک۔