محرم اور عرس حضر ت بابا فرید کے ایام میں سیکورٹی میکانزم پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، عرفان احمدسندھو

تمام اداروں کے افسران سیکورٹی اور انتظامی معاملات ایس او پی کی طرز پر کریں،ڈی سی اوپاکپتن

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:33

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) محرم الحرام اور عرس حضر ت بابا فرید کے ایام میں سیکورٹی کے میکانزم پرکوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، تمام اداروں کے افسران سیکورٹی اور انتظامی معاملات ایس او پی کی طرز پر کریں ، ناگہانی صورتحال کے خدشات کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظام انتہائی سخت کیے جائیں اور اس سلسلہ میں بلا امتیاز اقدامات کیے جائیں ،کسی بھی قسم کی روکاوٹی صورتحال کے مسائل پر ڈی سی او آفس میں مفصل رپورٹ بجھوائی جائے تاکہ روکاوٹی صورتحال پرفوری طور پر قابو پر کر مسائل ختم کیے جائیں اور زائرین ،مقامی شہریو ں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بہم پہنچایا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عر فان احمد سندھو نے محرم الحرام و عرس حضرت بابا فرید کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی پی او ملک کامر ان یو سف ، اے ڈی سی عارف عمر عزیز ، اے سی اشفاق الرحمن ، اے سی عارفوالا عد نان فریدی ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ، اہلکاران نے بھی شرکت کی ، ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران ، انتظامی افسران سیکورٹی کے نظام کو سخت کرتے ہو ئے متعلقہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائی اور اس سلسلہ میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں ،قانون پر عملددرآمد ہم سب کا اخلاقی ، قانونی اور قومی فریضہ ہے ، انہوں نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں متعلقہ ادارو ں کے افسران ، اہلکاران اس انداز سے اقدامات کریں کہ کسی بھی شہری ، سائل کو مشکلات درپیش نہ ہو ں ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں ،، علاوہ ازیں ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ پو لیس ،انتطامیہ ،ٹی ایم اے کے افسران جلو س کے روٹ کا معائنہ کریں ، انہو ں نے کہا کہ ٹی ایم اے پانی کے چھڑکاؤ اور صفائی ستھرا ئی کے بہترین اقدامات کرے اور اس کے نتائج و اضح طور پر سامنے آنا چاہیں ،انہوں نے کہا کہ درگاہ بابا فرید کی طرف جانے والے راستوں ، جلوس کے راستوں اور ضلع کی تمام شاہرات پر پانی کے چھڑ کاؤ اورصفائی ستھر ائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کو تاہی نہ کی جائے ،محرم الحرام و عرس بابا فرید کے ایام میں مثالی اقدامات کر نا ہر ادارے کا افسران طرہ امتیاز ہو نا چاہیے اور اس سلسلہ میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہو کرموثر اقدام کریں۔

متعلقہ عنوان :