انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان دیکھاگیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.57روپے سے گھٹ کر104.55روپے اور فروخت104.62روپے سے گھٹ کر104.60روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105روپے اورقیمت فروخت105.20روپے برقراررہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں65پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے یوروکی قیمت خرید116.75روپے سے بڑھ کر117.40روپے اور فروخت118.25روپے سے بڑھ کر118.90روپے پرجاپہنچی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید134.50روپے کم ہوکر134روپے اورفروخت136روپے سے کم ہو کر135.50روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :