ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، عدالت میں سماعت کے دوران آخری لمحات میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی

muhammad ali محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 20:28

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس، عدالت میں سماعت کے دوران آخری لمحات میں ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء) ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عدالت سے مزید 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی عدالت میں ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت میں سماعت کے دوران آخری لمحات میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عدالت سے مکمل تفتیش کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ عدالت میں سماعت شروع ہونے سے قبل پاکستانی حکام نے آخری لمحات میں کچھ مواد بھیجا ہے۔ مواد ایف آئی اے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیجا گیا ہے جو اردو پر میں ہے۔ لہذا اس مواد کی جانچ پڑتال کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :