آئی جی سندھ کا زون ویسٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنیوالی پولیس ٹیم کے لیے 05پانچ لاکھ نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:23
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے زون ویسٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 05پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔
(جاری ہے)
ترجمان سندھ پولیس نے وقوعے کے حوالے سے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر عزیر آباد کے علاقے بلاک 8 میں لال قلعہ کے قریب مکان پر چھاپا مارا جس کے دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔
جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔پولیس نے عدم گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.