موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر لگانے اور انتہائی بائیں لین میں چلانے بارے مہم دوسرے روز بھی جاری،200موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے گئے،شہریوں کا خراج تحسین

سی ٹی او کی ہدایت پرکل لبرٹی چوک میں کیمپ لگایا جائے گا،ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے مال روڈپر آگاہی پمفلٹس تقسیم کےئے،سائیڈ مرر لگائے اور شہریوں کو ایجوکیٹ کیا، ٹریفک قوانین کا شعور بیدار کرنے کیلئے ہمیں مل جل کر کوشش کرنا ہوگی۔:طیب حفیظ چیمہ

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے فیصل چوک میں موٹر سائیکلوں پرسائیڈ مرر لگانے بارے شعور بیداری کیمپ میں دوسرے روزبھی 2سو سے زائد موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے۔شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو بے حد سراہا ،کل سے لبرٹی چوک میں کیمپ لگایا جائے گا۔

سی ٹی او نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک کے انتہائی بائیں لین میں نہایت احتیاط سے موٹر سائیکل چلانے اور سائیڈ مررلگانے بارے شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے 15روزہ خصوصی مہم جا ری ہے ۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میں مال روڈ پراٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ،ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹریفک آگاہی کیمپ میں شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سائیڈ مرر لگائے گئے ،ایجوکیشن ٹیم نے پمفلٹس تقسیم کےئے اور شرکاء کوموٹر سائیکل پر سفر کے دوران انتہائی بائیں لین میں رہتے ہوئے،سائیڈ مرر لگا کر سفر کرنے بارے ایجوکیٹ بھی کیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔

انہوں نے وارڈنز کو حکم دیا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنائیں،چوکوں اور شاہراہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :