لاہور، ناکوں پر چائے پانی اور کولڈ ڈرنک کے لیے پولیس اہلکاروں نے پیسے کیا مانگے شہری نے موبائل کلپ بنانا شروع کر دیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) شہر میں ناکوں پر چائے پانی اور کولڈ ڈرنک کے لیے پولیس اہلکاروں نے پیسے کیا مانگے شہری نے موبائل کلپ بنانا شروع کر دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے داخلی اور خارجی ناکوں کے ساتھ پولیس افسران کی جانب سے اکثر ناکہ بندی کے احکامات دیئے جاتے ہیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے اور شہریوں کے جان و مال کا بھی تحفظ کیا جائے لیکن ناکہ تو ناکہ ہے۔

ناکہ پر پولیس اہلکار چائے پانی کے چکر میں شہریوں سے پیسے لیتے نظر آتے ہی ہیں لیکن ایک انوکھا واقعہ بھی لاہور کی انہیں سڑکوں پر رونما ہوا۔فوٹیج بنانے والے کو ناکہ پر کھڑے اہلکاروں نے روکا اور اس سے بھی چائے پانی مانگ لیا ، شہری نے فوٹیج بنانا شروع کی تو اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ رشوت نہیں پیار سے لے رہا ہے۔