Live Updates

پاکستان اپنی بہترین داخلی پالسیوں بنا پر مستحکم تر ہو رہا ہے ، رانا محمد ارشد

وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ مو ثر انداز میں بیان کرکے تاریخ رقم کی ہے عمران خان نے اپنی بے حسی اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر بانگیں دینے کا سلسلہ جوں کا توں رکھا ہو ا ہے،مشیروزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بہترین داخلی پالسیوں بنا پر مستحکم تر ہو رہا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ مو ثر انداز میں بیان کرکے تاریخ رقم کی ہے ۔قومی امور پر جماعتی وابستگی سے بالا تر ہم سب پاکستانی ہیں ۔ہمارے بیرون ملک مشنز کو جارحانہ اورمتحرک کردار ادا کرنا ہوگا قومی سلامتی امور پر تمام پارٹیاں اور حکومت ایک پیج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم کی دعوت پر دیگر پارٹیوں کی طرح آنا چاہیے تھا مگر ان کی بے حسی اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر اپنی بانگیں دینے کا سلسلہ جوں کا توں رکھا ہو ا ہے ان کی عداوت بے شک ایک انسان سے ہے مگر وہ کس صورت میں اپنے آپ کو سچا پاکستانی اور محب وطن قرار دے سکتے ہیں ۔ پاکستان پر بھارت کی جارحیت کا سلسلہ مختلف انداز میں جاری ہے اسی لیے تمام جماعتوں کو ملکی سا لمیت اور بھارت کی ہٹ دھرمیوں کے سلسلہ میں ایک صفحے پر کھڑا کیا گیا مگر عمران خان جو خود کو بہت بڑے دانشور اور عقل مند انسان گردانتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم کی دعوت کو قبول نہ کرکے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات