آرمی چیف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل پیٹر پیول کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ جنرل پیٹر پیول کی بدھ کے روز راولپنڈی میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنرل پیٹر پیول نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :