ویٹرنری فارما سیوٹیکل کمپنی گھپلے کیس، سپریم کورٹ نے آڈٹ کمپنی کی رپورٹ پر ملزم پارٹی سے جواب طلب کر لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسرار کی ویٹرنری فارما سیوٹیکل کمپنی میں گھپلے کے حوالے سے مبینہ ملزم راجہ رضوان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے آڈٹ کمپنی کی رپورٹ پر ملزم پارٹی سے جواب طلب کر لیا ہے، رکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر اسرار سیاسی رہنما ہیں ان کے ملازم راجہ رضوان نے انکی کمپنی میں32کروڑ فراڈ کیا ہے اور یہ کیس میں مرکزی ملزم ہے، اس کو ضمانت نہ دی جائے، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی آڈٹ رپورٹ ہمیں نہیں ملی، آڈٹ رپورٹ کی نقل فراہم کی جائے تاکہ ہم اپنا موقف پیش کر سکیں، مقدمے کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

متعلقہ عنوان :