محرم الحرام کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے، چیئرمین بلدیہ عالیہ ریحان ہاشمی
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:01
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین بلدیہ عالیہ کراچی وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزادارن حسین کو تمام تر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عزاداران حسین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی سست روی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔وہ نارتھ کراچی 5.C 3 میں واقع مسجد و امام بارگاہ آل محمد کی انتظامیہ کے ساتھ جلوس کی گزر گاہوں پر بلدیہ وسطی کی جانب سے دی جانے والی بلدیاتی سہولیات کا معائنہ کر رہے تھے اس موقع پر ایم۔
کیو۔(جاری ہے)
ایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی وسیم قریشی،جمال احمد ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ندیم حیدر ،امام بارگاہ کے منتظمین اور نیو کراچی مسجد و امام بارگاہ کے فوکل پرسن عباس بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود اہلیان ڈسٹرکٹ سینٹرل کو بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں اس موقع پر انھوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتطامی اور ترقیاتی کام باہمی مشاورت سے انجام دیئے جائے تاکہ عزاداران حسین کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول نہ ھو اس موقع پر انہوں نے جلوس کی گزرگاہ پر کئے جانے والے پیج ورک کے کام کا بھی معائنہ کیااس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ارکان اسمبلی کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطی میں قائم تمام امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزر گاہوں پر روڈ کارپیٹنگ ،پیج ورک،اسٹریٹ لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ بلدیہ وسطی کے مختلف علا قوں سے برآمد ہو نے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں پر مکمل روشنی اورصفا ئی ستھرائی ودیگر انتظا ما ت کو مکمل کر نے کے سا تھ سا تھ ہر قسم کے تجا وزات اور روکاوٹو ں کا بھی خا تمہ کر دیا گیا ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ عشرہ محرم الحرام کے دورا ن عزاداروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے اپنے تما م دستیاب و سائل اور افرادی قوت کو استعمال میں لارہی ہے اورمین شاہراوں کی مرمت کے علا وہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر پیچ ورک کے ساتھ ساتھ مسا جد وامام با ر گاہوں کے اطراف لائٹوں کی فراہمی و درستگی ، اندرونی گلیوں کی صفا ئی ستھرائی کے کاموں اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے پر بھی خصو صی تو جہ دی جا رہی ہے،بلدیہ وسطی عشرہ محرم میں عزداران کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلدیہ وسطی کے چاروں زونوں میں خصو صی کیمپ قائم کیئے جائنگے جہا ں عزادران کے لئے پینے کا پا نی و شربت کا انتظام کیا جا ئے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.