وزیر اعظم قوم کودرپیش مسائل عالمی فورم پراٹھارہے ہیں،اسماعیل راہو

بھارت کیساتھ اصل جنگ پانیوں پر ہے،صدر (ن) لیگ سندھ

بدھ 5 اکتوبر 2016 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) بھارت کیساتھ اصل جنگ پانیوں پر ہے‘بھا رت آج تک 10با ر سے زائدسندھ طاس معاہدے کی خلا ف ورزی کر چکا ہے‘پا کستا ن پہلے ہی ورلڈ واٹر نقشے پر ریڈ زون میں ہے اوربھارت مقصدپا نی روک کرپا کستا ن کوخشک سالی اور سیلاب سے تباہ کرنا ہے‘وزیر اعظم قومی مسائل عالمی فورم پراٹھارہے ہیں اورکچھ ناعاقبت اندیش لوگ قومی سلامتی کوترجیح دینے کے بجائے پاناما لیکس کوشوشہ چھوڑ کرعوام کوسڑکوں پرلارہے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدراورایم پی اے محمداسماعیل راہواورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ کشمیر میں نسل کشی کی اصل وجہ کشمیر سے نکلنے والے دریا ہے جن پر بھا رت کنٹرول کر کے پا کستان کوخشک سالی اور سیلاب سے تباہ کرنا چاہتاہے۔

(جاری ہے)

اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو عالمی بینک کی مدد سے 10 سال کے طویل مذاکرات کے بعد 19 ستمبر، 1960 پر دستخط کیا گیا تھااور معاہدے کے مطابق، مغربی دریاؤں جہلم‘ چناب اور دریائے سندھ سمیت انڈس بیسن شیئر کا 75 فیصدکا پانی پاکستان کو دیا گیالیکن بھا رت10با ر سے زائدسندھ طاس معاہدے کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے گلیہارڈیم اورکشن گنگاڈیم تعمیرکر چکا ہے اسماعیل راہوکاکہناتھاکہ وزیر اعظم نوازشریف کی ساری توجہ قوم کوآنے والے درپیش مسائل پرہے جسے بخوبی عالمی فورم پراٹھارہے ہیں اورکچھ ناعاقبت اندیش لوگ قومی سلامتی کوترجیح دینے کے بجائے پانامہ لیکس کوشوشہ چھوڑ کرعوام کوسڑکوں پردھکیل رہے ہیں ،ہاسلم اابڑونے کہاکہ بھا رت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کی منسوخی خطرے کی گھنٹی ہے وزیراعظم عالمی فورم پربھارت کی سازش کوبے نقاب کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :