کر پٹ اشرفیہ کی لو ٹ مار کے باعث امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑ ھتی جا رہی ہے‘میاں محمد اسلم

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی و سا لمیت کو درپیش خطرات ،بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کرنے کی دھمکیوں اور پانامہ پیپر ز لیکس وکرپشن کی وجہ سے پیداشدہ سیاسی بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کر پٹ اشرفیہ کی لو ٹ مار کے باعث امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑ ھتی جا رہی ہے ، پانامہ پیپرز لیکس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے اپنے تین خطابات میں خود کو سب سے پہلے احتساب کے لیے پیش کیا تھالیکن جوڈیشل کمیشن اور ٹی اوآرز پر عدالت عظمیٰ کے تحفظات پر پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈیڈلاک بدستورموجودہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پنجاب کی سیاسی مشاورتی کو نسلوں کے عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہاملک میں کر پشن ختم نہ ہو نے کی بنیادی وجہ وزیراعظم کی ہر قیمت پر خود کو احتساب سے بچانے کی خواہش اور کوشش ہے، حکمران اپنی ہٹ دھرمی سے 70ارب ڈالر کے بیرونی اور 20ہزار ارب روپوں کے مجموعی قرضوں میں جکڑی قوم کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ نہ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کی ایک پائی بھی قوم کو واپس کرنے کو تیار نہیں ۔

بلکہ 350ارب ڈالر کی بیرونی بینکوں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے راستے میں بھی عملاً رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا ملک میں 12ارب روپے کی روزانہ کرپشن ہو رہی ہے جس کی وجہ سے معیشت کھوکھلی ہوچکی ہے ۔ غربت و بے روزگار ی ، بجلی و گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔

متعلقہ عنوان :