ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں فرضی مشقیں ٗپولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شرکت

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں فرضی مشقیں گئی ہے جس میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے شرکت کی۔ بدھ کو اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں پولیس کی جانب سے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی گئی جس میں رینجرز اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

فرضی مشق ایس پی صدر ذیشان کی سربراہی میں کی گئی۔ فرضی مشق کے دوران کچہری کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور بخشی خانہ کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔کچہری میں تمام وکلا چیمبرز کی تلاشی بھی لی گی۔ فرضی مشق میں بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے بھی حصہ لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرضی مشق کا مقصدد ایف ایٹ کچہری میں ممکنہ طور پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنا تھا۔

متعلقہ عنوان :