اپوزیشن مطالبہ کے باوجود کلبھوشن یادیو کا نام وزیر اعظم کے منہ سے نہیں نکلوا سکی ‘عوامی تحریک

وزیر اعظم بھارت کے عالمی جرائم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے نقاب کر سکے نہ اپنی اسمبلی میں‘خرم نواز گنڈا پور

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم کا خطاب کسی قسم کی حکمت عملی،پالیسی یا منصوبہ بندی سے خالی اور شاعرانہ تھا۔قوم کو سخت مایوس کیا گیا وزیر اعظم بھارت کے عالمی جرائم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے نقاب کر سکے نہ اپنی اسمبلی میں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن مطالبہ کے باوجود کلبھوشن یادیو کا نام وزیر اعظم کے منہ سے نہیں نکلوا سکی اور نہ مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کروانے میں کامیاب ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حکومتوں کی مصلحتوں اور پالیسیوں سے بالا ہو کر کشمیر کے عوام سے پیار کرتے ہیں اور استصواب رائے کے حق کی حمایت کرتی ہے ۔نجانے کیوں وزیر اعظم بھارت کے خلاف کھل کر بات کرنے سے ڈرتے ہیں ؟۔

متعلقہ عنوان :