Live Updates

این اے122کے مرکزی دفتر میں عمران خان او ر عبدالعلیم خان کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے

پارٹی کارکنوں کی طرف سے درازی عمر کی دعائیں ، مستقبل تحریک انصاف کا ہی ہے ‘ایم پی اے شعیب صدیقی

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) این اے122کے مرکزی دفتر گڑھی شاہو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر علیحدہ علیحدہ کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں ایم پی اے شعیب صدیقی مہمان خصوصی تھے پارٹی کارکنوں نے اپنے رہنماؤں کی درازی عمر کیلئے دعائیں کیں اور پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر گو نواز گو اور کون بچائے گا پاکستان عمران کے نعرے بھی لگائے گئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کی آخری امید ہیں اسی لیے وہ ہر کال پر دیوانہ وار باہر نکلتے ہیں شعیب صدیقی نے کہا کہ انشا ء اﷲ مستقبل تحریک انصاف کا ہی ہے ہم قومی مشن کے تحت باہر نکل چکے ہیں وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان کے فیصلے درست تھے جنہوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کا بیڑہ اٹھایا ہے شعیب صدیقی نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ عمران خان اور عبدالعلیم خان کی سالگرہ کے کیک کاٹے اور کارکنوں میں تقسیم کیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات