وزیر اعظم کے سامنے ڈائس ہوتا ہے میرے پاس نہیں ٗ خورشید شاہ

آپ کے سامنے بھی ڈائس رکھوا دیتے ہیں ٗ سپیکر قومی اسمبلی …………آپ میری نشست پر آ جائیں ٗ وزیر اعظم کی پیشکش میرے لیڈرز بھی بیٹھے ہیں ٗسوچیں گے کہ پتہ نہیں یہاں کیا سودے بازی چل رہی ہے ٗ خورشید شاہ کے جواب پر ارکان ہنسنے پر مجبور بلاول بھٹو زر داری سپیکر گیلری میں موجود تھے ٗ سردار ایاز صادق نے خوش آمدید کہا

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان مکالمے پر ارکان ہنسنے پر مجبور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب کے دور ان جب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے سامنے تو ڈائس ہوتا ہے جو ان کے پاس نہیں ہے، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے سامنے بھی ڈائس رکھوا دیتے ہیں، اسی دوران وزیر اعظم نے کہا کہ آپ میری نشست پر آجائیں، جس پر خورشید شاہ نے بلاول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ یہاں میرے لیڈرز بھی بیٹھے ہیں ، وہ سوچیں گے کہ پتہ نہیں یہاں کیا سودے بازی چل رہی ہے؟دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی دیکھنے کیلئے اسپیکر گیلری میں موجود تھے۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلاول بھٹو زرداری کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا۔