پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے68افراد گرفتار
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:33
جیوانی /گوادر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) ملک کے مختلف علاقوں میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب اور تارکین وطن کی طرف سے ملک کی سرحد کو بغیر کسی قانونی دستاویزات کے عبور کرنے کے واقعات میں ممکنہ اضافے کے پیشِ نظر پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
دوران ِ چیکنگ جیوانی اور گوادر (بلوچستان )سے مختلف گاڑیوں اور بسوں میں سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے68افراد کوگرفتار کر لیا جس میں06افغانی،03ایرانی،01بنگالی اور58پاکستانی شہری شامل ہیں۔
یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقہ سے پاک ایران سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیاہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز جنوری2016ء سے لے کر اب تک1326 افرادکوغیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے پر حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کر چکی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.