ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کاعبوری چالان ایک بار پھرپراسیکیوٹرکوجمع کرادیا،پراسیکیوٹر 3 روزمیں اسکروٹنی کے بعد چالان عدالت میں جمع کرائیں گے

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:31

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کاعبوری چالان ایک بار پھرپراسیکیوٹرکوجمع کرادیا۔پراسیکیوٹر 3 روزمیں اسکروٹنی کے بعد چالان عدالت میں جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے عبوری چالان میں پراسیکیوٹرنے 9 اعتراضات لگائے تھے۔پراسیکیوٹر کے اعتراضات میں گواہان کے دستخط کرانے کی ہدایت دی گئی تھی اوراعتراضات میں اہم دستاویزات کی عدم فراہمی کی بھی نشاندہی کی گئی تھی جبکہ پولیس کوچالان میں اعتراضات تین روز میں دورکرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔پولیس نے عبوری چالان ایک بار پھر پراسیکیوٹر کو جمع کرادیا ہے ۔