قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں میٹرو سے نہیں ، نیا پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ کو دی جائے گی ، اساتذہ کو تلقین کر تاہوں کہ وہ ہمیشہ زندگی میں سچ بولاکریں ،ان کی ذمہ داری بچوں کی تربیت ہے، اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو اس ملک کو ایک بہترین مستقبل نہیں مل سکے گا، خواہش ہے اساتذہ کی تنخواہیں اتنی بڑھا دیں کہ ہر کوئی معلم کے شعبے کو اولین ترجیح دے
تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کا عالمی یومِ اساتذہ کے دن کی منا سبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:31
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت اساتذہ کو دی جائے گی کیونکہ ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں میٹرو سے نہیں ۔ اساتذہ کو تلقین کر تاہوں کہ وہ ہمیشہ زندگی میں سچ بولاکریں کیونکہ ان کی ذمہ داری بچوں کی تربیت ہے اگر وہ سچ نہیں بولیں گے تو اس ملک کو ایک بہترین مستقبل نہیں مل سکے گا۔
میر ی خواہش ہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں اتنی بڑھا دیں کہ ہر کوئی معلم کے شعبے کو اولین ترجیح دے ۔ وہ بدھ کو وزیرِ اعلی ہاؤ س میں عالمی یومِ اساتذہ کے دن کی منا سبت سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہناتھا کہ ماضی میں ٹیلنٹ سرکاری سکولوں سے نکلتا تھا لیکن آج اس ملک میں سرکاری سکولوں کا معیار ِ تعلیم گرادیاگیا ہے کیونکہ سرکاری سکولوں میں کسی امیر کا بچہ نہیں پڑھتا صرف پیسے والے ہی آج بہتر ین تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں بر سرِاقتدار آتے ہی تحریکِ انصاف نے شعبہ تعلیم پر ایمر جنسی لگائی اور صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ تعلیم میں سزا و جزا کا عمل شروع کرنے پر خیبر پختونخوا حکومت باالخصوص محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو خراجِ تحسین پیش کر تا ہوں اور اچھی کا رکردگی پر اساتذہ کو کیش ایوارڈ سے نوازنے پر دلی خوشی ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ ساٹھ سالوں میں شعبہ تعلیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی جن لوگوں کو ہم کافر کہتے ہیں ان کے ملک میں سب سے بہتر تعلیم کا نظام ہے اور وہاں تمام قابل لوگ سرکاری سکولوں سے نکلتے ہیں اور جو بچہ سرکاری سکول میں فیل ہو جائے تو پھر وہ پرائیویٹ سکول میں جاتا ہے لیکن جس ملک میں میاں نواز شریف حکمران ہو تو وہاں سرکاری سکولوں اور شعبہ تعلیم کے نام پر عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا جاتا ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کو مبارکباد پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے اور میرے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت کے دور میں 35000 بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آگئے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نظام میں میرٹ اور احتساب نام کی کوئی چیز نہ ہو تو میں اس کرپٹ نطام کے خلاف کھڑا ہوں اور تحریکِ انصاف کرپشن کے خلاف جنگ کر رہی ہے اور ہم عنقریب یہ جنگ جیتنے والے ہیں۔ وہ ممالک کبھی تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتے جودو بنیادی باتوں یعنی انسانی وسائل پر خرچ اور اداروں کو مضبوط کرنے پر عمل نہیں کر تے ۔ تحریکِ انصاف خیبر پختونخوا میں انسانوں پر وسائل خرچ کر رہی ہے اور اداروں کو اصلاحاتی عمل کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔ چیئر مین تحریکِ انصاف نے اس موقع پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے صوبہ بھر میں بہترین نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کے اساتذہ و پرنسپلز کو نقد انعامات دیئے ۔ تقریب میں صوبائی وزراء ، اراکینِ اسمبلی سمیت اساتذہ اور والدین کی بھاری تعداد مو جو دتھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.