بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس آ مدپر جیالوں کے ’’جئے بھٹو، جئے بھٹو ‘‘ کے نعر ے

چیئرمین پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس ’’جئے بھٹو، جئے بھٹو ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا ‘ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی جس وقت پارلیمنٹ آئے تو پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے جئے بھٹو کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلز پارٹی نے مشترکہ اجلاس مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر دیکھی‘ اس موقع پر بھی پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے جئے بھٹو کے نعرے لگا کر ایوان میں آمد پر ان کا استقبال کیا اور سپیکر قومی اسمبلی نے ان کو خوش آمدید کہا۔