ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی ایگزیکٹو کونسل کا سیاسی امور کے حوالے سے سٹیڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے پاکستان کا نام تجویز

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:16

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے پہلے اجلاس میں سیاسی امور کے حوالے سے اے پی اے کی سٹیڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے پاکستان کا نام تجویز کیا ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اے پی اے کے رواں سال دسمبر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیاجائے گا جوکہ کمبوڈیا کے شہر سیام ریپ میں منعقد ہوگا۔

سینیٹر نزہت صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے اے پی اے کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شرکت کی جوکہ پھوم پھن کمبوڈیا میں26-27ستمبرکو منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

وفد سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف، جاوید عباسی اور قومی اسمبلی کے رکن جسٹس(ر) افتخار چیمہ پر مشتمل تھا۔ پارلیمانی وفد نے اے پی اے کے ممبران کو خطے کی موجودہ صورتحال کے متعلق بتایا اور کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے سے متعلق پاکستان کے موقف سے موثر طورپر آگاہ کیا۔

اے پی اے کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اور اے پی اے کے سابق صدر میاں رضا ربانی اے پی اے کے تحت سات علاقائی گروپ بنانے کی تجویز کو تفصیل سے گفتگو کے بعد منظور کیا جوکہ ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :