پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بحث کے لئے تحریک منظور

بدھ 5 اکتوبر 2016 19:15

اسلام آباد ۔5اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بحث کے لئے تحریک منظور کرلی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک پیش کی کہ ایوان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کرے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔