چین کے ایئر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) برطانیہ کی ریڈ ایرو نامی ٹیم اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کی سربراہی میں کراچی پہنچ گئی۔ ٹیم 6 نومبر تک چین میں ہونے والے ائیر شو میں شرکت کرے گی۔ ٹیم 12 ہاک ائیر کرافٹ پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 6 نومبر تک چین میں ہونے والے ائیر شو میں شرکت کے لئے برطانیہ کی ریڈ ایرو ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹیم 8 ہزار میل کی مسافت میں 11 مختلف مقامات پر قیام کرتے ہوئے چین پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق ریڈ ایرو ٹیم لنکن شائر سے 29 ستمبر کو روانہ ہوئی۔ ریڈ ایرو کا شمار دنیا کی بہترین ائیرفورس میں ہوتا ہے۔ ٹیم کی قیادت اسکواڈرن لیڈر ڈیوڈ کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سدرن کمانڈر اور ڈپٹی ہیڈ مشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :