کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، جب کہ مجالس، جلوس کے علاوہ5سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگئی۔

(جاری ہے)

پابندی کے دوران وال چاکنگ اور عوامی مقامات پر کیبل ٹرانسمیشن اور سی ڈیز کے ذریعے قابل اعتراض تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت بغیر اجازت جلوس، جلسہ اور مجالس کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ محرم الحرام کے پورے مہینے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :