کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گئے‘نبیلہ حاکم

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گئے،اسلام آباد کو بند کرنا پارٹی کارکنوں کیلئے مشکل نہیں ہے،جب تک نواز شریف خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرینگے نظام درست سمت نہیں چل سکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کو قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین عمران خان نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کی غلام بن چکی ہے ۔پیپلزپارٹی حالات کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کی گود میں بیٹھ چکی ہے ۔تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم رہے گی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پارٹی میٹنگ میں کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ حاکم علی خان نے کہا پوری قوم نواز شریف سے پانا ما لیکس کا حساب مانگ رہی ہے لیکن وہ خود کٹہرے میں لانے کیلئے تیار نہیں ہے ۔پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہی ہے لیکن جب تک نواز شریف اقتدار میں ہیں کرپشن فری پاکستان بنا ممکن نہیں ہے۔پاناما لیکس کے ایشو کے حل تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :