اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں پُروقارتقریب

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:44

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) اساتذہ کے عالمی دن کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ایک پُروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈائریکٹرکالجزملک اصغر،ڈاکٹرسائرہ مفتی،چیئرمین جناح اقبال فکری فورم رانا عبدالباقی، کوکب اقبال ایڈوکیٹ،پیرعظمت سلطان، شیخ مختار،مقصودراہی،ڈاکڑزاہدچغتائی اورنعیم قریشی نے خطاب کیا اوراساتذہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ استادکومقام بہت بلندہے کیونکہ ہمارے نبی پاک نے خودکومعلم کہلوایا۔سیمینارمیں اساتذہ کے علاوہ بچوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔