آئی جی سندھ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنیوالی پولیس ٹیم کیلئے 5لاکھ روپے اور تعریفی اسناد کا اعلان

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے زون ویسٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے وقوعے کے حوالے سے دفتر سے جاری تفصیلات میں بتایا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر عزیر آباد کے علاقے بلاک 8 میں لال قلعہ کے قریب مکان پر چھاپا مارا جس کے دوران زیر زمین پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔

جس میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، اسنائپر رائفلیں، بلٹ پروف جیکٹس، ایس ایم جی ، ایل ایم جی، دستی بم، رائفلیں ، ہیلمٹ ، بڑی مقدار میں گولیاں اور راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔پولیس نے عدم گرفتار ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ کا اندراج کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجنسیوں سے مربوط روابط پر مشتمل تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :