جنرل بس اسٹینڈ سے گرفتار ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

2007ء میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پرراکٹ سے حملہ کرنے کا اعتراف

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پشاورمیں جنرل بس اسٹینڈ سے گرفتار ملزم سے دوران تفتیش سنسی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ملزم جوادکا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش دو ہزار سات میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پرراکٹ سے حملہ کرنے کا اعتراف کیاہے۔ملزم نے 2012ء میں ڈی آئی خان میں اہل تشیع کے جلوس پربموں سے حملے کااعتراف بھی کرلیا ڈی پی او آفس ڈیراسماعیل خان پرخودکش حملوں سمیت دیگردہشت گردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :